chapli kabab |
گوشت کی ٹکیاں/چپلی کباب
اجزاء:
گائے کا گوشت ---- آدھا کلو انڈے ۔۔۔ 2 عدد ابلے ہوئے
آلو ۔۔۔۔۔ 2 ابلے ہوئے انڈا ۔۔۔۔ ایک عدد
گندم کا آٹا یا بریڈ کا خشک چورا نمک ۔۔۔ حسب ذائقہ
پیاز۔۔۔۔ ایک عدد
ترکیب:
گوشت کو نمک اور پیاز ڈال کر گلا لیں پھر اس میں گوشت کو کوٹ کر خوب کچل دیں۔اس کے بعد ابلے ہوئے انڈے اور آلو ڈال کر تھوڑا اور کوٹیں۔ ساتھ ہی سارے مصالحہ جات ملا لیں اور چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا کر رکھ لیں۔ ایک انڈا پھینٹ لیں ان ٹکیوں کو انڈا اور بریڈ کا چورا لگا کر ہلکی آنچ پر گھی میں تل لیں اور گرم گرم کھائیں۔ گوشت کی بجائے قیمے کی بھی ٹکیاں بن سکتی ہیں،ٹکیوں کے ساتھ تلی ہوئی مٹر اور آلو کے چپس پیش کریں تو اور زیادہ مزہ دے گا۔